تعارف : الحمد للہ عقیدۂ توحید و سنت کی اشاعتفلاحی خدمت خلق و ملی اتحاد کے کام کے لئے گذشتہ 34 سال قبل 1984ءمیںحافظ و قاری محمد تقی الدین صاحب مرحوم کے زیر سرپرستی،مجلس اشاعت اسلام،متصل مسجد حضرت اُجالے شاہؒ سعید آباد،حیدرآباد نے بے دینی و گمراہی کے ماحول میں خصوصاً نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت و سیرت پاک سے روشناس کرانے،دیہاتوں میں دینی و عصری تعلیم کو مستحکم طور پر قائم کرنے کی قابل قدر خدمت انجام دی ہے۔ اس کے بعد جنوری 1992ءمیں قواعد کے تحت ذیلی قواعد تریب دےکرالحق اےجوکےشنل اےنڈ ویلفیئر سوسائٹیقائم کی گئی اور اِس کا رجسٹریشن عمل میں لایا گیا۔ بعد ازاں جزوی تبدیلی مقاصد کے تحت، الحق ایجوکیشنل سوسائٹی کے طور پر نام بدلہ گیا اور رجسٹریشن July, 2017 میں کروایا گیا ۔

O موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری آنے والی نسل کو ارتداد سے بچانے کے لئے دینی تعلم کا ہر گاؤں اورہر دیہات میں انتظام کرنا لازمی اورضروری ہے۔

O دینی تعلیم اور دین کی اشاعت میں مال خرچ کرنا ثواب جاریہ ہے اسکا فائدہ ہمیں دنیا میں بھی ملے گا اورآخرت میں بھی اور آنے والی نسلوں کو بھی ملے گا۔

میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی

میں اسی لئے مسلمان میں اسی لئے نمازی

اغراض و مقاصد

Oعقیدۂ توحید اور سنت کی اشاعت O دیہاتوں میں صبح وشام کے مدارس کا قیام

O شعبہ حفظ و عا لمیت معہ عصری تعلیم بزبان انگرےزی O اسلامی ادب کی اشاعت بزبان تلگو O انسداد فتنہ قادیانیتO دینی اجتماعات، درس قرآن و حدیث کی محفلوں کا انعقاد

انتخابات

سوسائٹیز کے قانون اور قواعد کے مطابق ہر 3سال بعد انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں چناچہ 1992ءسے بلاتاخیر انتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ اس طرح اب موجودہ صدر سوسائٹی مولانا محمد یوسف صاحب ہیں۔ مجلسِ عاملہ مختلف امور کی انجام دہی کےلئے انتظامی کمیٹیاں بناتی ہے۔مجلس عاملہ اور دیگر انتظامی کمیٹیوں کے مشارتی اجلاس سال کے دورا ن بہ پابندی منعقد ہو تے رہتے ہیں جو اپنے اپنے کام بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔

حسابات (سالانہ بجٹ کی تیاری اورآڈٹ کا اہتمام)

سوسائٹی اپنا سالانہ بجٹ تیارکرتی ہے اور حسابات کی باضابطہ آڈٹ بھی کرواتی ہے۔ اب اس سا ل 2018-19 کا تخمینہ بجٹ 99,55,290 روپےہے ۔

شعبہ جات بہ یک نظر

۱۔دیہاتوں میں دینی مدارس کا قیام

دیہاتوں میں دینی تعلیم کاا نتظام تھا اور نہ ہی اسلامی ماحول، سوسائٹی ہذا نے ضلع میدک، نرساپور، گجویل، دوباک، سدی پیٹ، کریم نگر، ورنگل، نلگنڈہ ، بھونگیر، ورنگاریڈکےتعلقہ جات شاہ میرپیٹ، میڈچل کے دیہا توں میں اپنے زیر انتظام اب تک الحمد للہ (161)مدارس قائم کی ہے جو حسب ذیل ہیں۔

نشان

تفصیلات دیہی دینی مدارس

تعداد مدارس

تعداد معلمین

تعداد طلباء

1

دیہی دینی مدارس حلقہ گجویل

115

88

1484

2

دیہی دینی مدارس حلقہ شاہ میر پیٹ

46

36

604

جملہ تعداد

161

124

2088