اغراض و مقاصد

Oعقیدۂ توحید اور سنت کی اشاعت O دیہاتوں میں صبح وشام کے مدارس کا قیام

O شعبہ حفظ و عا لمیت معہ عصری تعلیم بزبان انگرےزی O اسلامی ادب کی اشاعت بزبان تلگو O انسداد فتنہ قادیانیتO دینی اجتماعات، درس قرآن و حدیث کی محفلوں کا انعقاد

انتخابات

سوسائٹیز کے قانون اور قواعد کے مطابق ہر 3سال بعد انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں چناچہ 1992ءسے بلاتاخیر انتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ اس طرح اب موجودہ صدر سوسائٹی مولانا محمد یوسف صاحب ہیں۔ مجلسِ عاملہ مختلف امور کی انجام دہی کےلئے انتظامی کمیٹیاں بناتی ہے۔مجلس عاملہ اور دیگر انتظامی کمیٹیوں کے مشارتی اجلاس سال کے دورا ن بہ پابندی منعقد ہو تے رہتے ہیں جو اپنے اپنے کام بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔

حسابات (سالانہ بجٹ کی تیاری اورآڈٹ کا اہتمام)

سوسائٹی اپنا سالانہ بجٹ تیارکرتی ہے اور حسابات کی باضابطہ آڈٹ بھی کرواتی ہے۔ اب اس سا ل 2018-19 کا تخمینہ بجٹ 99,55,290 روپےہے ۔