(۱ ) جامعۃالحق ومدرسۃالحق میں داخلے ماہ جون میں دیے جاتے ہیں

2۔ طلبا کے داخلہ کی عمر5سال ہوگی۔

3۔ داخلہ صغیر اول سے ہوگا مدت تعلیم دیڑھ سال متعین کی گئی ہے، اس میں طالب علم کو الف ب،نورانی قاعدہ معہ قواعد تجوید و اجرا اور اسکی تمام تختیوں کے ساتھ ازبر ہونا ضروری ہے۔

4۔ صغیر دوم میں طالب علم کو ناظرہ قرآن مجید میں دس پارہ تک کامل مہارت کرائی جائےگی جسکی مدت دیڑ سال ہوگی

5۔ شعبہ حفظ و عا لمیت کے لئے سات (7) سال کی مدت درکار ہوگی اس طرح عربی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم اول تا SSC بھی تکمیل ہوجائےگی۔

6۔ کسی بھی طالب علم کو شعبہ حفظ میں راست داخلہ نہیں دیا جائےگا اگردرخواست گذاردوران داخلہ امتحان دوم کے طا لب علم کے مقابلہ میں آجائے توداخلہ قابلیت اورانتظامیہ کے فیصلے کے مطابق دیا جائے گا۔اگر کوئی طالب علم شعبہ حفظ یا عا لمیت کے لائق ہوتو اسکو اعدادیہ

یا عربی دوم میں داخلہ دیا جاسکتا ہے بشرطےکہ اسکی عصری تعلیم بھی عربی تعلیم کے ساتھ میل کھاتی ہو۔

۵۔الحق تلگو پبلی کیشن،اکبر باغ،سعیدآباد،حیدرآباد:

الحمدللہ اب تک مختلف دینی عنوانات پر 52 کتب تلگو میں طبع ہو چکیں جن میں چند مشہور کتب کے نام حسب ذیل ہیں۔

(۱) اللولووالمرجان(احادیث کی مستند کتاب)مرتبہ علامہ فواد عبدالباقی جومصر کے مشہور عالم دین ہیں۔ یہ کتاب سعو دی عرب و دیگر ممالک کی جامعات میں پڑھائی جاتی ہے۔

(۲) بلوغ المرام(احادیث کی مستند کتاب)مرتبہ علامہ حافظ ابن حجر عسقلانی۔

(۳) الرحیق المختوم(سیرةا لنبی ﷺپر سعودی انعام یافتہ مشہور کتاب)مرتبہ مولانا  صفی الرحمن مبارک پوری ۔

(۴) مشہورکتاب خطبات مدراس مولانا سیدسلیمان ندوی صاحب

ہماری تمام کتابیں اضلاع میں بھی کتابوں کی دکانات پر دستیاب ہیں وہا ں سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں یا ہمارے پتہ سے بھی منگوائی جاسکتی ہیں۔

۶۔ الحق مختصر مدتی فنی تربیتی مراکز:

الحق سوسائٹی نے گزشتہ 20 سال سے گاؤں کی غریب لڑکیوں کے لئے مختصر مدتی فنی تربیت کے مراکزقائم کئے ہیں یہاں سے کئی لڑکیاں تربیت پاکر اپنا روزگا رآپ کمانے کے قابل بن رہی ہیںموجودہ مراکز حسب ذیل ہیں۔ْ

نشان سلسلہ

مقام مرکز

تعداد انسٹرکٹر

تعداد طالبات

1

زگ زاگ وٹیلر نگ سنٹرگجویل

1

10

زگ زاگ وٹیلر نگ سنٹرکیسرا منڈل

1

18

جملہ:

2

28