الحمد للہ عقیدۂ توحید و سنت کی اشاعت
الحمد للہ عقیدۂ توحید و سنت کی اشاعت‘ فلاحی خدمت خلق و ملی اتحاد کے کام کے لئے گذشتہ 34 سال قبل 1984ءمیں‘ حافظ و قاری محمد تقی الدین صاحب مرحوم کے زیر سرپرستی،مجلس اشاعت اسلام،متصل مسجد حضرت اُجالے شاہؒ سعید آباد،حیدرآباد نے بے دینی و گمراہی کے ماحول میں خصوصاً نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت و سیرت پاک سے روشناس کرانے،دیہاتوں میں دینی و عصری تعلیم کو مستحکم طور پر قائم کرنے کی قابل قدر خدمت انجام دی ہے۔ اس کے بعد جنوری 1992ءمیں قواعد کے تحت ذیلی قواعد تریب دےکر ”الحق اےجوکےشنل اےنڈ ویلفیئر سوسائٹی“ قائم کی گئی اور اِس کا رجسٹریشن عمل میں لایا گیا۔ بعد ازاں جزوی تبدیلی مقاصد کے تحت، الحق ایجوکیشنل سوسائٹی کے طور پر نام بدلہ گیا اور رجسٹریشن July, 2017 میں کروایا گیا